پاراچنار؛ ایس آر سی پی انٹر ایجنسی فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر + تصاویر
کرم ایجنسی پاراچنار میں ہونے والے ایس آر سی پی انٹر ایجنسی فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں "سٹیڈیم الیون" نے "گرج" کو دو صفر سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے ساجد کاظمی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں ہونے والے ایس آر سی پی انٹر ایجنسی فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔
مقامی فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں "سٹیڈیم الیون" نے دلچسپ مقابلے کے بعد "گرج" کو دو صفر سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
جناح فٹ بال سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس فائنل میچ کے پہلے ہاف کے 15ویں منٹ میں ساجد احمد نے پہلا جبکہ رضا علی نے دوسرے ہاف کے آخری 5 منٹ دوسرا گول کیا۔
میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ایجنسی کوآرڈینیٹر آفیسر محمد ارشد اور ایجنسی سپورٹس مینجر کرم امجد علی نے انعامات تقسیم کئے۔
واضح رہے اس ٹورنامنٹ میں12 ٹیموں نے حصہ لیا۔