شام میں شیطانی اتحاد کی بمباری 30 عام شہری جاں بحق
شام میں داعش کے خلاف نام نہادعالمی اتحاد نے الحسکہ میں بمباری کر کے 30 شہریوں کو جاں بحق کردیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے اسپونٹک کے حوالےسے بتایا ہے کہ شام میں داعش کے خلاف نام نہادعالمی اتحاد کے جنگی طیاروں نے الحسکہ صوبے کے علاقے القصر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں بچوں اور عورتوں سمیت 30 شامی باشندے جاں بحق ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی اتحاد کے حملوں میں 20 افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی مکانات کو نقصان پہنچا۔
شام کی وزارت خارجہ نے اس قسم کے حملوں پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے سربراہ کو ایک خط ارسال کر کے ان حملوں کو روکنے کا مطالبہ کیا۔