ایک نایاب انٹرویو؛ محترمہ بانو خدیجہ میردامادی، والدہ محترمہ آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای + آڈیو


ایک نایاب انٹرویو؛ محترمہ بانو خدیجہ میردامادی، والدہ محترمہ آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای + آڈیو

آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای کی والدہ محترمہ "بانو خدیجہ میردامادی" کے انٹرویو کا پہلی بار اُردو ترجمہ بمع آڈیو فائل نشر کیا جارہاہے، یہ انٹرویو انقلاب کی کامیابی کے بعد اُن سے لیاگیا تھا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بانو خدیجہ میردامادی جو سید ہاشم نجف آبادی کی اکلوتی بیٹی تھیں، نے 07 مئی 1914 کو اس دنیا میں اپنی آنکھیں کھولیں اور 06 اگست 1989 کو دار فانی سے کوچ کر گئیں۔

انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کے بعد آپ سے یہ انٹرویو لیا گیا تھا جو اب منظر عام پر آیا ہے اور جس کی اہمیت کے پیش نظر اسے اردو زبان میں ترجمے کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے۔

اس انٹرویو میں انہوں نے امام خمینی کی خصوصیات اور صفات کی جانب اشارہ کرنے کے ساتھ ساتھ انقلاب اسلامی میں خواتین کی جدوجہد کے حوالے سے آنکھوں دیکھا حال بیان کیا ہے اور اپنے بیٹوں منجملہ آیت اللہ العظمی امام  سید علی خامنہ ای کی انقلابی کاوشوں کے بارے میں بات کی ہے اور چند اہم واقعات اور خوابوں کو بیان کیا ہے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری