عمران خان: تحریکِ انصاف اہم ملکی فیصلے پارلیمنٹ میں کرے گی/اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے


عمران خان: تحریکِ انصاف اہم ملکی فیصلے پارلیمنٹ میں کرے گی/اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے

 پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی ارکان اور اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا، عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا پی ٹی آئی پارلیمنٹ مضبوط کرے گی، میں خود ایوان میں بیٹھوں گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تفصیلات کے مطابق تحریکِ انصاف کی طرف سے اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں اتحادی جماعتوں کے ارکانِ قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، عشائیے سے عمران خان نے خطاب کیا۔

عشائیے میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، چوہدری سرور، نعیم الحق، عارف علوی، شیخ رشید ،علی زیدی، عامر لیاقت، قاسم سوری، اختر مینگل، شاہ زین بگٹی، خالد مقبول صدیقی، اقبال محمد علی، کشور زہرہ، امین الحق، اسامہ قادری سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریکِ انصاف اہم ملکی فیصلے پارلیمنٹ میں کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ وہ خود ایوان میں بیٹھیں گے اور اراکین کے سوالوں کے جواب دیں گے۔

متوقع وزیرِ اعظم نے کہا ’اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے، حکومت سازی میں تعاون پر اتحادیوں کا شکر گزار ہوں، تحریکِ انصاف پارلیمنٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے۔‘

عمران خان نے حلقے کھولنے کے حوالے سے ایک بار پھر اپنی بات کو دہرایا ’ہمارے مطالبے پر حلقے نہیں کھولے گئے لیکن ہم حلقے کھولنے کے لیے تیار ہیں۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں ووٹ خریدنے کا کلچر تبدیل ہونا چاہیے، ہم ووٹ خریدنے کے کلچر کے سامنے رکاوٹ بنیں گے۔

 

اہم ترین مقالات خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری