سفارت پاکستان تھران میں پاکستان کی 71 آزادی کا دن منایا گیا


سفیر پاکستان کی رھائش پہ آج پاکستان کی آزادی کے دن کے مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایران میں مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سفیر پاکستان محترمہ رفعت مسعود کی رھائش پہ آج پاکستان کی آزادی کے دن کے مناسبت سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایران میں مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کے آغاز میں سفیر پاکستان نے قومی پرچم لھرایا اور سفارت پاکستان کے اسکول کے طلبا نے قومی ترانہ گایا۔
اس موقعے پہ صدر پاکستان اور وزیراعظم کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
اپنے خطاب میں سفیر پاکستان رفعت مسود نے پاکستانیوں کو ازادی کے دن کی مبارکباد پیش کی اور اس بات پہ زور دیہ کہ ھم سب کو پاکستان کی ترقی کے لئے محنت کرنی چاھیے۔
سفیر نے اس بات پہ خوشی کا اظھار کیا کہ پاکستان میں انتخابات کا عمل پورا ھو چکا ھے اور جمھوریت پروان چڑھ رھی ھئے۔ ان انتخابات میں نوجوانوں، خواتین اور اقلیت نے بھرپور شرکت کی۔ جس سے پاکستان  ترقی کی راھ پہ گامزن رھے گا۔
پاکستان اس وقت ترقی کی منزلیں طے کر رھا ھے اور ملک میں رد الفساد اور ضرب عضب آپریشن سے دھشتگردوں اور انتھا پسندوں کا خاتمہ ھو چکا ھئے ۔ ملک میں میگا صنعتی منصوبوں سے ترقی کی راھ ھموار ھو رھی ھئے۔
سفیر پاکستان نے آزادی کے دن اپنے کشمیری بھائیوں کو یاد کرتے کھا کہ پاکستان ھمیشہ مقبوضہ کشمیریوں کے ساتھ ھے اور انکی سیاسی، سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ 
سفیر پاکستان نے ایران کے رھبر اور عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تھران اور مشھد میں پاکستان کے آزادی کے دن کے موقعے پہ مبارکباد کے پیغامات آویزاں کیے ہیں۔
تقریب کے اختتام پہ اسکول کے بچوں نے ملی نغمے گائے اور بعد میں پاکستان کی ترقی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔