قومی اسمبلی کے اسپیکراور ڈپٹی اسپیکرکا انتخاب آج ہوگا


 قومی اسمبلی کے اسپیکر اورڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے آج سخت مقابلہ متوقع ہے.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے لئے 4 امیدوارمیدان میں ہیں، چاروں امیدواروں نے کاغذات گذشتہ روز جمع کرائے تھے۔

اسپیکر کے اہم ترین عہدے کے لیے اسد قیصراور خورشیدشاہ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے. ڈپٹی اسپیکرکے لئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار قاسم سوری اوراپوزیشن کے امیدوار اسد محمود میدان میں ہیں.

اسپیکراورڈپٹی اسپیکرکا انتخاب خفیہ رائےشماری سےہوگا، پہلےمرحلےمیں اسپیکرکا انتخاب قاعدہ 9 باب 3 کے تحت ہوگا.

موجودہ اسپیکرایازصادق نئے اسپیکر کے لئے اجلاس کی صدارت کریں گے، اس موقع پر کسی بھی رکن کو موبائل سے ووٹ کی تصویربنانے کی اجازت نہیں ہوگی، ہرووٹرکو بیلٹ پیپر سیکرٹری اسمبلی کی طرف سے جاری ہوگا.

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر بلوچستان سے رکن نامزد

امیدواراپنے دو دو پولنگ ایجنٹوں کےنام اسپیکر کو دے سکیں گے، امیدواروں اورپولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی ہوگی، کامیاب اسپیکر سےسبکدوش اسپیکرحلف لیں گے.

صوبائی اسمبلیوں کی صورت حال

سندھ اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جاوید حنیف کےکاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں، ڈپٹی اسپیکرکےلیے پی ٹی آئی کی رابعہ اظفرنے نامزدگی فارم حاصل کرلیا۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے آغا سراج درانی کو اسپیکر نامزد کیا گیا ہے۔

خیبر پختون خوا اسمبلی میں اسپیکر کے لئے پی ٹی آئی کےمشتاق غنی اورمتحدہ اپوزیشن کےامیدوارلائق محمدخان نےکاغذات جمع کرا دیے۔

پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس  آج ہوگا۔ نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔