فضل الرحمان الیکشن میں ناکامی سے مایوس/ ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ضمنی الیکشن لڑنے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا.
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے ضمنی انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس نوع کی خبروں کی تردید کر دی ہے.
ابتداً یہ خیال کیا جارہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان این اے 35 بنوں سے ضمنی الیکشن لڑیں گے، البتہ اب ان کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے.
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ نے مرکزی وصوبائی مجلس عاملہ و شوریٰ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا اور واضحکیا ہے کہ ضمنی الیکشن لڑنے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں.
یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے ایم ایم اے کی پلیٹ فورم سے الیکشن میں حصہ لیا تھا، جس کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تھے، مگر یہ اتحاد الیکشن میں متوقع کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا.
الیکشن کے بعد مولانا فضل الرحمان کی جانب سے الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے اے پی سی بلائی اور اسمبلیوں میںحلف نہ لینے کا عندیہ دیا تھا، مگر اپوزیشن کی دیگر جماعتوں نے پارلیمنٹ میں جانے کا فیصلہ کیا.