پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش ، مودی
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی بلکہ صرف اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔
خبررساں تسنیم ادارے کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے اپنے پاکستانی ہم منصب کو لکھے گئے خط میں صرف اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے نریندر مودی کی جانب سے چند روز کے دوران عمران خان کو ٹیلی فون اور حکومتی خط کو اہم بات قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں مذاکرات کا عندیہ دیا ہے۔