ایرانی وزیر خارجہ 30 اور 31 اگست کو پاکستان آئیں گے، شاہ محمود قریشی


پاکستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم اور ایرانی سیکریٹری خارجہ سے بہت اچھی گفتگو ہوئی، انہوں نے وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی۔

خبررساں تسنیم ادارے کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایران ہمارا پڑوسی ہے اور امریکا اور ایران کی حالیہ کشیدگی کسی سے پوشیدہ نہیں، ایران کے وزیر خارجہ نے پیغام دیا کہ وہ پاکستان تشریف لانا چاہتے ہیں،

ایرانی وزیر خارجہ 30 اور 31 اگست کو پاکستان آنا چاہتے ہیں، انہیں پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔