امید ہے کلبھوشن کیس میں ہمیں عالمی عدالت میں فتح ملے گی،پاکستانی وزیر خارجہ
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں اور عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) میں ہمیں کامیابی ملے گی۔
خبررساں تسنیم ادارے کے مطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ 'کوشش کریں گے کہ عالمی عدالت میں اپنا موقف موثر طور پر پیش کریں'۔
ان کا کہنا تھا، 'ہمارے پاس کلبھوشن کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں، امید ہے کلبھوشن کیس میں ہمیں بین الاقوامی عدالت میں فتح ملے گی'۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق کیس آئندہ برس فروری میں سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔