پنجاب میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، اسلحہ سمیت دوخطرناک شرپسند گرفتار


پنجاب میں سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی، اسلحہ سمیت دوخطرناک شرپسند گرفتار

صوبہ پنجاب کےعلاقے بھکر میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بھکر کےعلاقے بہل روڈ پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے دو خطرناک دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت محمد شہزاد اکمل اور انس بن مالک سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں نے پولیس کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد دو ہینڈ گرنیڈ برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 10 اگست کو سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشت گرد شکیل احمد اور فرازسلطان کو گرفتار کیا تھا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا تھا، مبینہ دہشت گردوں نے عوام کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری