محرم الحرام انتظامات‘ شیعہ علماء کونسل پشاور کا اجلاس آج طلب
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے مرکزی شہر پشاور میں شیعہ علماء کونسل کا اہم اجلاس منعقد کیا جارہا ہے جس میں مُحرم الحرام کے متعلق کارنرز میٹنگ میں اکٹھی کی گئی تجاویز پر تمام اقدامات کو حتمی شکل دی جائیگی۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع پشاور کے زیر اہتمام آمدہ مُحرم الحرام کے احسن اقدامات اور عزاءداری سید الشہداء کی بہترین انجام دہی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس آج بروز اتوار سہ پہر 4 بجے امام بارگاہ آغا سید علی شاہ رضوی کوچہ جان محمد خان میں منعقد ہوگا جس میں علماء و زعمائے قوم، ذاکرین عظام، متولیان و بانیانِ مجالس و جلوس ہائے عزاء، تنظیمی ذمہ داران و صاحب الرائے شخصیات شرکت کرینگی۔
اجلاس میں مُحرم الحرام کے پرامن اہتمام کیلئے کارنرز میٹنگ میں اکٹھی کی گئی تجاویز پر تمام اقدامات کو حتمی شکل دی جائیگی۔