ایشین گیمز: پاکستان نے تیسرا تمغہ جیت لیا
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں جاری ایشین گیمز میں ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کے لیے تیسرا میڈل حاصل کرلیا_
خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کے مطابق ارشد ندیم نے یہ کارنامہ 80.75 میٹر تھرو لگاکر انجام دیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 6 کوششیں کی جن میں 73.52، 76.73، 72.20، 80.75، 77.56 اور 72.20 میٹر کی تھرو پھینکیں۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 3 ہوگئی ہے جو کہ تمام کانسی کے تمغے ہیں۔
یاد رہے اس سے قبل کراٹے مقابلوں میں پاکستان کی 19 سالہ نرگس حمید اللہ نے نیپالی کھلاڑی کو شکست دیکر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔
کراٹے کے علاوہ پاکستان کو مینز کبڈی میں کانسی کا تمغہ ملا ہے۔