یمنی سرکاری فوج کی سعودی اتحادیوں کے خلاف کارروائی، 2 اہم علاقوں پر قبضہ
یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے سعودی اتحادی افواج کے خلاف کارروائی کرکے دو اہم علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی اسلامی مزاحمتی تحریک کے جوانوں نے سعودی کرایے کے فوجیوں کے خلاف کارروائی کر کے 2 اہم علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
یمنی فوج کا کہنا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک کے جوانوں نے جیزان میں واقع سعودی اتحادی افواج کے 2اہم علاقوں پر قبضہ کرکے سعودی اتحادیوں کو مکمل طورپر بے دخل کردیا ہے۔
ذرائع کےمطابق یمنی نشانہ بازوں نے سعودی اتحادی افواج کے 6 اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ہے۔
المیسرہ نیوز نے خبردی ہے کہ جیزان کے علاقے "دخان" میں یمنی انقلابی جوانوں نے سعودی اتحادی افواج کے اسلحے کے گودام پر گولہ باری کی ہے جس کے نتیجےمیں پورا گودام تباہ ہوا ہے۔
صوبہ حجہ کے علاقے حیران میں بھی سعودی اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں متعدد سعودی حمایت یافتہ جنگجو ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری طرف سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ حجہ کے علاقے حرض اور میدی کے رہائشی مکانات پر بمباری کی ہے۔