یمنی فوج کے سعودی فوجی مراکز پر میزائل حملے،10 اہلکار ہلاک


یمنی فوج کے سعودی فوجی مراکز پر میزائل حملے،10 اہلکار ہلاک

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسز نے سعودی اتحادی افواج کے مختلف مراکز پر گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں کم ازکم 10 کرایے کے فوجی مارے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جیزان کے علاقے میں سعودی اتحادی فوج کے مرکز پر زلزال1 میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔
المیسرہ نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسز کے نشانہ بازوں نے مختلف علاقوں میں سعودی اتحادی افواج کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں جس کے نتیجے میں دس کرایے کے فوجی ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی مزاحمتی تحریک کے جوانوں نے صوبہ لحج کے علاقے ''کرش'' میں کارروائی کرکے 7 سعودی اہلکاروں کو ہلاک کردیا جبکہ مزید تین فوجی اہلکار نجران کے علاقے میں مارے گئے۔
دوسری طرف سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقے "حیدان" میں بمباری کی جس میں ایک خاتون اور اس کا جوان بیٹا جام شہادت نوش کرگئے۔
یمنی ذرائع کے مطابق فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے عسیر کے مضافاتی علاقوں میں سعودی اہلکاروں کے ایک بڑے حملے کو پسپا کرکے فرار ہونے پر مجبورکردیا ہے۔
خیال رہے کہ یمن پر سعودی اتحادی افواج کی جارحیت سے ہزاروں بے گناہ یمنی شہید یا زخمی ہوچکے ہیں اور اس ملک کا بنیادی ڈھانچے تباہ ہونے کی وجہ سے پورے ملک میں عوام کو قحط کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے 26 مارچ سنہ 2015 سے یمن کے مفرور صدر عبدربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے اور اس ملک پر اپنا تسلط جاری رکھنے کے لئے نہتے عوام کے خلاف جارحیت شروع کر رکھی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری