گستاخانہ خاکوں کا معاملہ، ہزاروں پاکستانیوں کا بارسلونا میں تاریخ ساز احتجاجی مظاہرہ


گستاخانہ خاکوں کا معاملہ، ہزاروں پاکستانیوں کا بارسلونا میں تاریخ ساز احتجاجی مظاہرہ

دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے والے ہالینڈ کے رکن اسمبلی گیئرٹ ویلڈرز کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے اور منسوخی کے حوالے سے پیدا ہونیوالے مسئلے پر دنیا بھر کی طرح بارسلونا میں بھی ایک بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا-

خبررساں تسنیم ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سپین میں خواتین کی نمائندہ تنظیم آسے سوپ ،پاکستان فیڈریشن اور دیگر سماجی تنظیمات کی جانب سے ہونے والے اس مظاہرے میں عاشقان رسول(ص) کے نعروں،غلام ہیں غلام ہیں حضور(ص)  کے غلام ہیں، غلامی رسول (ص) میں موت بھی قبول ہے،لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ، سے بارسلونا کی فضائیں معطر ہو گئیں_

مقررین نے کہا کہ عالمی برادری کو مذاہب کے درمیان تصادم کا نتیجہ بننے والے عناصر کی بیخ کنی کرنے کی ضرورت ہے، ورنہ اس سے نہ صرف عالمی امن کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا بلکہ انتہاپسندی کے بیانیے کو تقویت ملے گی، اب یہ ضروری ہوگیا ہے کہ عالمی سطح پر ایسے قوانین بنائے جائیں جس سے مستقبل میں قابل احترام شخصیات کی گستاخی کے اقدامات کو روکا جاسکے۔ 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری