یمن: سعودی حکام نے اپنے 4 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی


یمن: سعودی حکام نے اپنے 4 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یمن کے ساتھ ملحقہ سرحد پر4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سعودی حکام نے یمن کے ساتھ ملحقہ سرحد پر اپنے 4 فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ 4 سعودی فوجی اہلکار یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے جوانوں کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔
 واضح رہے کہ یمنی فوج کے ترجمان شرف لقمان کاکہنا ہے کہ جب تک یمن پر جارحیت اور اس کا محاصرہ جاری ہے آل سعود کے کارندوں کے خلاف خونی حملے جاری رہیں گے۔
 خیال رہے کہ یمن کے مکمل محاصرے کے باوجود اس ملک کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کی دفاعی توانائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ سعودی عرب، یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا کر اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری