محرم الحرام:  مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے ٹریفک پلان جاری


محرم الحرام:  مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے ٹریفک پلان جاری

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے محرم الحرام میں مجالس اور ماتمی جلوسوں کی سیکیورٹی اور شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ماتمی جلوس کے راستوں پر کسی قسم کی گاڑی موٹر سائیکل یا ریڑھی کی پارکنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی ۔

اس موقع پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے گی مشکوک افراد، گاڑیوں وموٹر سائیکلوں خاص طور پر بغیر نمبر پلیٹ،غیر نمونہ نمبر پلیٹ، جعلی نمبر پلیٹ، کالے شیشے، سرکاری گاڑیوں اور ریوالونگ لائیٹس والی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں پرکڑی نظر رکھنے اور جلوس کے فرنٹ پر ایک لفٹر موجود رکھنے کے احکاما ت جاری کر دیئے گئے۔

 ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیزکے مطابق محرم الحرام کے ماتمی جلوسوں کے روٹ کی سیکیورٹی کے پیش نظر ڈائیورشن لگا کر متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھاجائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری