یمن میں سعودی اتحادی افواج کی بمباری، 15 شہید20 زخمی


یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے بمباری کرکے 35 نہتے یمنی مسلمانوں کو خاک وخون میں غلطاں کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیسرہ نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی اتحادی لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبے صنعا اور الحدیدہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجےمیں 15 نہتے مسلمان شہید اور20 شدید زخمی ہوگئے۔
دوسری یمنی فوج کا کہنا ہے کہ صوبہ الحدیدہ کے مضافات میں سعودی اتحادی افواج کے ایک بڑے حملے کو پسپا کردیا گیا ہے جس میں متعدد سعودی اتحادی جنگجوہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے افسران کے مطابق یمن میں سعودی جارحیت سے گزشتہ 3 برس میں تقریباً 6 ہزار 660 شہری شہید اور 10 ہزار 500 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے ایسے جھگوں کو نشانہ بنایا جہاں کسی قسم کا کوئی عسکری خطرہ بھی نہیں تھا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔