آل سعود کو عبرتناک شکست دیں گے: عبدالملک


آل سعود کو عبرتناک شکست دیں گے: عبدالملک

یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے سریکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ آل سعود کو عبرتناک شکست دیں گے اور کسی قسم کے دباو میں نہیں آئیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ عبد الملک الحوثی کا کہنا ہے کہ امریکا ،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمن کے قدرتی ذخائر کو لوٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمنی قدرتی ذخائر اور دولت و ثروت پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ہم ان کے ناپاک عزائم اور منصوبوں کو ناکام بنادیںگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی طاغوتی طاقت کو اپنے اوپر مسلط ہونے کی اجازت نہیں دیں گے اور ہم سعودی عرب اور امارات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

عبدالملک کا کہنا تھا کہ دشمن نے مغربی ساحل کے محاذ پربڑی تعداد میں اپنی فوجیں جمع کی ہیں اور وہ الحدیدہ صوبہ پر قبضہ کرنے کا ناپاک منصوبہ بنا رہے ہیں لیکن یمنی عوام دشمن کے اس ناپاک منصوبے کو ناکام بنادیں گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے افسران کے مطابق یمن میں سعودی جارحیت سے گزشتہ 3 برس میں تقریباً 6 ہزار 660 شہری شہید اور 10 ہزار 500 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سعودی اتحادی افواج نے ایسے جھگوں کو نشانہ بنایا جہاں کسی قسم کا کوئی عسکری خطرہ بھی نہیں تھا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری