تہران: اردو ادب کے استاد ڈاکٹر شاہد چوھدری کی برسی


تہران یونیورسٹی میں اردو ادب کے پروفیسر شاہد چوھدری کی برسی تہران میں منعقد ہوئی_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ روز تہران یونیورسٹی میں اردو ادب کے مایہ ناز استاد شاهد چوهدری کی برسی تہران میں منعقد ہوئی_

ڈاکٹر چوھدری پاکستان کے شہر سرگودھا میں پیدا ہوئے اور انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے ہی حاصل کی اور اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے تہران یونیورسٹی کا رخ کیا اور اس یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم کی ڈگری یعنی پی ایچ ڈی کرنے کے بعد بعنوان استاد فرائض انجام دیتے رہے۔

استاد چوھدری نے اسلامی جمہوری ایران خاص کر تہران میں اردو زبان کو فروغ دینے میں وسیع پیمانے پر کوششیں کیں۔

رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی سے 300 کے قریب طالب علموں نے گریجویشن کیا ہے۔

ان طلاب کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی کے پیچھے بلواسطہ یا بلا واسطہ ڈاکٹر شاہد کی خدمات کار فرما ہیں۔

ڈاکٹر شاہد نے اردو اور فارسی میں کئی کتابیں بھی تالیف کی ہیں۔