پاکستان کے وزیر دفاع کے معاون حرم مطہررضوی میں مشرف ہوئے
میر حسن نقوی پاکستان کے وزیر دفاع کے معاون حرم مطہررضوی میں مشرف ہوئے_
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، میر حسن نقوی پاکستان کے وزیر دفاع کے معاون حرم مطہررضوی میں مشرف ہوئے اور اس ملکوتی بارگاہ کی زیارت کے دوران انہوں نے کہا: میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے پہلی مرتبہ مشرف ہورہاہوں اور مجھ کو بہت اچھا محسوس ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا: پاکستانی لوگ خصوصا شیعہ حضرات حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت کا بہت شوق رکھتے ہیں اور ان کے یہاں مشرف ہونے کے لیے بہت زیادہ امکان وسہولتیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔
پاکستان کے وزیر دفاع کے معاون نے کہا: حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت بہت بڑی سعادت ہے کہ جو مجھ کو نصیب ہوئی ہے اور مجھ کو جواحساس اس زیارت کے بعد ہورہا ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا اور میں امام رئوف کا اس توفیق و کرم پر شکر گذار ہوں ۔
انہوں نے کہا: تمام ضرورتمند کسی نہ کسی امید کے ساتھ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے در پر آتے ہیں اور ہم کو امید ہے کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام اپنے تمام زائرین پر عنایت فرمائیں گے اور سب کی حاجتوں کو پوراکریں گے تاکہ سب لوگ اپنی بھری مرادوں کے ساتھ اپنے گھر جائیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس پاکستانی سیاسی شخصیت کا حرم مطہررضوی میں وارد ہوتے ہی آستان قدس رضوی کے ادارہ امور زائرین غیرایرانی کے عہدے داروں نے گرمجوشی کے ساتھ استقبال کیا ۔