اسرائیل نے فلسطینی ماہی گیروں پر مزید پابندیاں عائد کر دیں


اسرائیل نے فلسطینیوں کے حالیہ احتجاجی مظاہروں کے بعد غزہ کی پٹی پر مزید نئی بری اور بحری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ماہی گیروں پر نئی پابندیوں کا حکم اسرائیل کے انتہا پسند وزیر دفاع لائبرمین نے ہفتے کے روز دیا۔ اب فلسطینی ماہی گیر چھ سے نو ناٹیکل میلز تک محدود رہیں گے ۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی دی اگر فلسطینی مچھیروں نے خلاف ورزی کی تو مزید اقدامات بھی کیے جاسکتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے غزہ کے ساتھ واقع تجارتی اشیاء کی آمد ورفت کے لیے استعمال ہونےو الی سرحدی گزرگاہ کیرم شالوم پر بھی نئی پابندیاں لگا دی ہیں۔