کراچی میں سمندری طوفان کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے بری خبر سنادی
کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ بڑھ گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان سےپاکستان کےجنوبی ساحل متاثرہوسکتے ہیں ۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہیں سنجیدگی سے موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔۔دنیا میں بڑھتے ہوئے موسمی خدشات نے ہمارے ملک کو بھی شدید متاثر کیا ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں موسم میں شدت پیدا ہو چکی ہے۔۔موسم گرما کا دورانیہ بڑھ چکا ہے جبکہ سردی کا دورانیہ کم مگر شدت زیادہ ہوچکی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ہمارے پانی کا بنیادی ذریعہ سمجھے جانے والے گلیشئیرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جبکہ گزشتہ حکومتوں نے اس ماحولیاتی تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لیے کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے تاہم اب موجودہ حکومت نے ماحولیاتی اثرات سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر شجر کاری شروع کی ہے۔
تاہم اس وقت بھی پاکستان میں شدید طوفانوں کا خدشہ بڑھ چکا ہے ۔اس حوالے سے کراچی آنے والے دنوں میں سمندری طوفان کا نشانہ بن سکتا ہے،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا۔
اس حوالے سے ڈایریکٹر محکمہ موسمیات شاہدعباس کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان لوبان کیٹگری ون میں داخل ہوگیا ہے۔ہوا کاکم دباؤ بھارتی شہرکیرالہ کےقریب ہے۔ڈایریکٹر محکمہ موسمیات شاہدعباس نے یہ بھی بتایا کہ کچھ دن بعد یہ طوفان شمال مغرب کی طرف مڑسکتاہے جبکہ طوفان سےپاکستان کےجنوبی ساحل متاثرہوسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ ڈی جی میٹ نے پہلے اس طوفان کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ 8 اکتوبر تک صورتحال واضح ہو جائے گی۔