حکومت چہلم کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے، احمد اقبال رضوی


حکومت چہلم کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے، احمد اقبال رضوی

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما نےحکومت پاکستان سےچہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنر ل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ شہدائے کربلا کا چہلم، منگل 20 صفر کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے اور اس مناسبت سے دنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میں ماتمی جلوس و مجالس عزا برپا ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک بھرمیں جلوسوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری