اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں موبائل فون سروس آج بند رہے گی
مذہبی جماعتوں کے احتجاج اور ہڑتال کی کال دیے جانے کے بعد امن وامان کی صورت حال کے سبب چار شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو بری کیے جانے کے خلاف مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کے سبب اسلام آباد، راولپنڈی، لاہوراور گوجرانوالہ میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔
وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد ، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں موبائل سروس صبح 8 بجے سے مغرب تک معطل رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورت حال کنٹرول میں ہے، ریاست کے صبر کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے، آئین اور قانون کی مکمل عملداری ہی عوام کا مفاد ہے اور ہم یہ فرض پورا کریں گے۔