روالپنڈی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 34 ملک دشمن عناصر گرفتار، اسلحہ برآمد
راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 8کلو 905گرام چرس،1330گرام ہیروئن ، 264لٹر کھلی شراب اور11بوتلیں شراب برآمد کر کے ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر لیے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ پنجاب کے شہرروالپنڈی میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرکے 34 ملک دشمن شرپسندوں کو گرفتارکرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آ باد پولیس نے چار منشیا ت فروشوں سمیت 8ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چرس ، ہیر وئن، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن بر آمد کرکے مقدمات درج کر لیے۔
راولپنڈی پولیس نے 7ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 5پستول 30بور، 6انار،5سوتر گولے،2انار برآمد کر کے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔
ائرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسٹم حکام نے بنکاک سے آنیوالے مسافر سے شراب کی8 بوتلیں برآمدکرلیں،عبداللہ نامی شخص فلائٹ نمبرٹی جی349کے ذریعے بنکاک سے اسلام آباد آیا جب وہ کسٹم کاؤنٹرپر پہنچا تو اس کے سامان سے آٹھ بوتلیں شراب برآمدہوئیں۔