اورکزئی ایجنسی مدرسہ اہلبیت ع پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو جلد بے نقاب کیا جائے، علامہ ساجد نقوی


اورکزئی ایجنسی مدرسہ اہلبیت ع پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو جلد بے نقاب کیا جائے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سیدساجدعلی نقوی نے حکومت پاکستان سے اورکزئی ایجنسی مدرسہ اہلبیت ع پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو جلد بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، علامہ سید ساجد علی نقوی نے کلایہ اورکزئی ایجنسی مدرسہ اہلبیت ؑ کے گیٹ کے قریب مارکیٹ میں بم دھماکہ اور کراچی میں چینی قونصل خانے کے باہر دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کلایہ اور کراچی میں دہشتگردی کے واقعات کا رونما ہونا لمحہ فکریہ ہم ریاستی اداروں سے مطالبہ کر تے ہیں کہ سنگین جرم کے ارتکاب کرنے والوں کیخلاف اقدمات کو پوری توجہ کا مرکز بنا کر قاتلوں کو بے نقاب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس واقع میں ملوث مجرموں کا سراغ لگا کرقاتلوں کو بے نقاب کرتے ہوئے جلد کیفرو کردار تک پہنچائے اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔

 علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہدا ء کیلئے دعائے مغفرت اور انکے لواحقین اور پسماندگان سے تعزیت اور زخمیوں کے جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے حکومت کے ذمہ داران سے کہا کہ دھماکہ کے زخمیوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ (23 نومبر 2018) خیبر ختونخوا کے ضلع اورکزئی ایجنسی کے بازار میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 30افراد شہید جبکہ 45 زخمی ہو گئے تھے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری