پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں، عثمان بزدار


پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بدعنوانی کی روک تھام سے متعلق کہا ہے کہ کرپشن نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کر دیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بد عنوانی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پیغام دیتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ بد عنوانی سماجی ظلم ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرپشن کرنے والے عوام اور ملک سے غداری کرتے ہیں، حکومت کرپشن کے خاتمے کا ایجنڈا لے کر اقتدار میں آئی ہے۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں بد عنوانی سے پاک نیا پاکستان بنے گا۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں کو معاف نہیں کیا جائے گا، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت دے دی گئی ہے، مہنگائی کے خلاف مہم صوبے بھر میں موثر انداز میں جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا تھا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے ضلع کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، پرائس کنٹرول سے متعلق خراب کارکردگی پر باز پرس ہوگی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری