امریکا میں طویل ترین جزوی شٹ ڈاؤن کا ریکارڈ قائم
امریکا میں طویل ترین جزوی حکومتی شٹ ڈاؤن کا ریکارڈ قائم ہوگیا ۔ حکومتی شٹ ڈاون کو 22 روز ہوگئے جس کے نتیجے میں آٹھ لاکھ ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں ۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی میڈیا نے بتایا کہ اراکین کانگریس امریکی صدر کے اگلے اقدام کے منتظرہیں کہ وہ میکسیکو سرحد پر دیوار قائم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر وفاق کے دوسرے ذرائع سے رقم کا بندوبست کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں کہ نہیں۔
ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کو طویل ترین شٹ ڈاون کا ذمے دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو جنوبی سرحد پرسنگین انسانی بحران کا سامنا ہے۔
وہ خود تو وائٹ ہاوس میں ہیں، ڈیموکریٹس چھٹیاں منارہے ہیں، صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم اُس وقت تک اِس بحران سے نہیں نمٹ سکتے جب تک ڈیمو کریٹس کام پر واپس نہیں آجاتے ۔
مزید پڑھیں