ملک دشمن سامراجی قوتیں مسئلہ کشمیر کا حل نہیں چاہتی ہیں ،ثروت اعجازقادری


سنی تحریک کے سربراہ محمدثروت اعجازقادری کا کہنا ہےکہ ملک دشمن سامراجی قوتیں مسئلہ کشمیر کا حل نہیں چاہتی ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق سنی تحریک کے سربراہ محمدثروت اعجازقادری کا  کہنا ہےکہ اقوام متحدہ متعصبانہ عینک اتار کر کشمیری مسلمانوں کو آزادی دلائے کشمیر کے عوام کو آزادی دیئے بغیر خطے میں مستقل بنیادوں پر امن قائم نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عملی اقدامات کرے، پاکستان کے تمام سفارتخانوں میں کشمیر ڈیسک قائم اورمسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سُنی تحریک کے زیراہتمام’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ کے موقع پرملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں، کانفرنسیں اور سیمینارز منعقد کیے جائینگے ، ریلیوں اورجلسے جلوسوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کیخلاف بھرپور آواز اٹھائی جائیگی اور قوام متحدہ، انسانی حقوق کے عالمی اداروں اوراوآئی سی سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے کا مطالبہ کیا جائیگا۔