علی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمن پر شدید تنقید
وفاقی وزیرامورکشمیرو گلگت بلتستان علی امین گنڈاپورنے فضل الرحمان پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضل الرحمن پیسہ کھانے کیلئے چیئرمین کشمیرکمیٹی بنتے رہے۔
تسنیم نیوز کے مطابق وفاقی وزیرامورکشمیرو گلگت بلتستان علی امین گنڈاپورنے الزام عائد کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پیسہ کھانے کیلئے چیئرمین کشمیرکمیٹی بنتے رہے ہیں ،امیر جے یو آئی (ف)نے ہمیشہ شہیدوں کے خون پرپیسا بنایا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کشمیرفنڈکاپیسا ہڑپ کرنے پرفضل الرحمان کیخلاف تحقیقات ہورہی ہیں، ہوسکتاہے فضل الرحمان جیل میں قید نوازشریف کےساتھ ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت مودی سرکارسے تعلقات بنانے میں لگی رہی ہے، ان کا کہناتھا کہ کشمیرکے معاملے پردیگرملکوں کوآگاہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلم بنارہے ہیں دنیا کوکشمیر میں بھارتی مظالم کاچہرہ دکھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام سے حکومت پاکستان کی دشمنی نہیں، بھارت سے مذاکرات کی بات کی تاکہ دنیاکوبتایاجائے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔