عملی طورپر متحدہ مجلس عمل کا کوئی وجود نہیں، سراج الحق


عملی طورپر متحدہ مجلس عمل کا کوئی وجود نہیں، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ایم ایم اے عام انتخابات کیلئےبحال کی گئی تھی اب عملی طور پر ایم ایم اے وجود نہیں رکھتی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) سے علیحدگی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ عملی طور پر متحدہ مجلس عمل وجود نہیں رکھتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پارلیمنٹ میں میزبان ارشد وحید چوہدری سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ ایم ایم اے عام انتخابات کیلئےبحال کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ25 جولائی گزرگیا،اب عملی طور پر ایم ایم اے وجود نہیں رکھتی۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ میں اور میرے کارکن چاہتے ہیں جماعت اسلامی اپنے منشور،جھنڈے اور نشان کے ساتھ میدان میں رہے۔

امیر جماعت اسلامی کا تفصیلی انٹرویو اتوار کی صبح 11 بج کر 05 منٹ پر جیو نیوز پر نشر کیا جائے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری