شیعہ نسل کشی اور ملک میں جاری بدامنی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مجلس وحدت المسلمین


مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے بیان میں جعفر ایکسپریس میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ چند دنوں میں یہ تیسرا واقعہ ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  بدامنی اوردھماکے حکومتی ناکامی کو ظاہر کررہے ہیں،حکومت دعوئوں کے بجائے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

 بیان میں کہاگیاکہ عوام کی جان ومال کی حفاظت کے لئے قومی خزانے سے خطیر رقم مختص اور بھاری بجٹ تو بنائے جاتے ہیں مگرعوام کی جان و مال پھر بھی محفوظ نہیں یہ لمحہ فکریہ ہے۔

بیان میں کہاگیاکہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانا بزدلی ہے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کےلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔