شام: ''السقیلبیه'' شہرپر دہشت گردوں کے راکٹ حملے


شام: ''السقیلبیه'' شہرپر دہشت گردوں کے راکٹ حملے

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے شمالی حماہ کے مضافاتی علاقے السقیلبیه اور شطحه پر راکٹ حملے کئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکا اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں نے ایک بار پھر شمالی حماہ کے مضافاتی علاقوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے گزشتہ رات مسلسل شمالی حماہ کے مختلف علاقوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

دوسری طرف شامی فوج نے تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کا فوری جواب دیتے ہوئے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

المیادین نے خبردی ہے کہ الرقہ کے علاقے میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 16 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری