لاہور ہائیکورٹ کا اپنی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں اردو زبان میں پہلا فیصلہ +تصویر


لاہور ہائیکورٹ کا اپنی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں اردو زبان میں پہلا فیصلہ +تصویر

لاہور ہائیکورٹ نے اپنی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں اردو زبان میں پہلا فیصلہ جاری کردیا، قرآن پاک کے تحریف شدہ اور غیر مستند نسخے فوری طور پر ضبط کیے جائیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لاہور ہائیکورٹ نے اپنی ڈیڑھ سو سالہ تاریخ میں اردو زبان میں پہلا فیصلہ جاری کردیا، غیرمستند نسخوں کی اشاعت کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالت نے فوری طور پر ایسے نسخے ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے قرآن پاک کے غیر مستند نسخوں کی اشاعت کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کردیا، یہ لاہور ہائیکورٹ کی تاریخ میں اردو زبان میں جاری کیا جانے والا پہلا فیصلہ ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے مذکورہ درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ تحریف شدہ اور غیر مستند قرآن پاک کے نسخے فوری طور پر ضبط کیے جائیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری