یہود و ہنود فلسطین و کشمیر میں پون صدی سے ریاستی دہشتگردی کررہے ہیں،حامد موسوی


تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ سید حامد علی شاہ موسوی کا کہنا ہے کہ یہود و ہنود فلسطین و کشمیر میں پون صدی سے ریاستی دہشتگردی کررہے ہیں۔

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ سید حامد علی شاہ موسوی نےکہاہےکہ ماہِ صیام شہراللہ ہے جسے معظم ومکرم اور مشرف قراردیکر تمام مہینوں پر فضیلت بخشی گئی ہے،ماہِ مبارک میں سانس لینا تسبیح و تحلیل، سونا عبادت ، اعمال قبول اور دعائیں مستجاب ہوتی ہیں۔ مسلم ریاست پر حملے کو پورے عالم اسلام پر حملہ تصور کیا جائیگا،عالمی ادارے شیاطین ثلاثہ کو قابو کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محفل استقبالِ رمضان المبارک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ یہود و ہنود فلسطین و کشمیر میں پون صدی سے ریاستی دہشتگردی کررہے ہیں۔ جسکی بنیاد ی وجہ یہ ہے کہ اقوام متحدہ عالمی سرغنے کی لونڈی کا کردار ادا کررہا ہے جسکے قول و فعل میں تضاد ہے۔