پاک ایران گیس پائپ لائن ملک کے بہترین مفاد میں تھی،نیئر بخاری


پاک ایران گیس پائپ لائن ملک کے بہترین مفاد میں تھی،نیئر بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئرحسین بخاری نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن ملک کے بہترین مفاد میں تھا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئرحسین بخاری کا کہنا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن مکمل ہوتا تو ملک معاشی ترقی کرتا۔
انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے منصوبے کو مکمل کیا جائے۔
سید نیئرحسین بخاری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پاک ایران گیس پائپ لائن کی بنیاد رکھی، آصف زرداری کو صرف پاکستان کے مفاد عزیز تھا ،پیپلز پارٹی کی قیادت نے کبھی بیرونی دبا قبول نہیں کیا۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے تعصب کی بنیاد پر منصوبے کو نظر انداز کیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری