دنیا اسلام آباد کی خوبصورتی پر حیران+ فلم


دنیا اسلام آباد کی خوبصورتی پر حیران+ فلم

پاکستان کا دارالحکومت اسلام آباد جس کا شمار نہ صرف پاکستان، بلکہ دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں بھی کیا جاتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایک ویب سائٹ کے مطابق لندن دنیا کا خوبصورت ترین دارالحکومت ہے جس کے بعد اسلام آباد کا نمبر آتا ہے_

اس فہرست میں  برلن تیسرے، واشنگٹن چوتھے، پیرس پانچویں، روم چھٹے، ٹوکیو ساتویں، بڈاپسٹ آٹھویں، اوٹاوا نویں جبکہ ماسکو دسویں نمبر پر ہے۔ اسلام آباد کی وجہ شہرت سرسبز و شاداب درخت، آسمان سے باتیں کرتے مارگلہ کے پہاڑ، آبشاریں، سواں کا موجیں مارتا دریا ہے۔

 اسلام آباد پاکستان کے شمال مشرقی حصے میں واقع ایک جدید اور بین الاقوامی شہر ہے.

اسلام آباد پاکستان میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ شہر کے طور پر شمار کیا جاتا ہے.اس کے اہم اور قابل دید مقامات میں فیصل مسجد، شکر پڑیاں، دامن کوہ اور چھتر باغ شامل ہیں۔ اسلام آباد کے چند اہم مقامات اور تفریح گاہیں ہیں۔

تاریخی مقامات میں برى امام کا مزار بھی یہاں واقع ہے جو کے مغل بادشاہ اورنگزیب نے اپنى دورحکومت میں تعمیر کروایا تھا۔

اس کے علاوہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی مسجد 'فیصل مسجد' بھی اسی شہر میں ہے۔

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری