اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم پر اسٹیٹ بینک کا نوٹی فکیشن جاری


اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم پر اسٹیٹ بینک کا نوٹی فکیشن جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بیرون ملک اثاثے 10 غیر ملکی کرنسیوں سے روپے میں براہ راست منتقل کیے جاسکیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق غیر ملکی اثاثوں کی مالیت نکالنے کے بعد انہیں ایف بی آر کے پورٹل پر ظاہر کرنا ہوگا اور ایف بی آر کا سسٹم ظاہر کیے گئے اثاثوں پر واجب ٹیکس بتائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ظاہر کیے گئے اثاثوں پر بننے والا ٹیکس امریکی ڈالر اور عرب امارات درھم میں ادا کیا جاسکے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اندرون ملک ظاہر کیے گئے زرمبادلہ کی ادائیگی مقامی سطح پر ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کے نوٹی فکیشن میں بیرونی ملک موجود اثاثے پاکستان لانے کا طریقہ بھی وضع کیا گیا ہے، بیرونی اثاثے پاکستان بناؤ سرٹیفیکٹ کے ذریعے آن لائن یا بینکنگ چینل کے ذریعے پاکستان لائے گئے اثاثوں کو سرٹیفیکٹ جاری ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری