ادلب میں شامی فوج کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے/ حماہ میں تکفیریوں کا اسپتال دریافت+ تصاویر
ادلب میں شامی فوج نے امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیاہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے ادلب کے علاقے ''خان شیخون'' میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن کرکے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے۔
شامی فوج اورتکفیری دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کئی تکفیری دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
سیرین خبررساں ادارے کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے شمال مغربی حماہ میں دہشت گرد گروہ کے خلاف بھی کارروائی کی جس کے نتیجے میں ''قلعہ المضیق'' نامی علاقہ دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا۔
قلعہ المضیق میں دہشت گردوں کا ایک خفیہ اسپتال بھی دریافت کیا گیا ہے جس میں غیرملکی جدید طبی آلات پائے گئے۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل سمیت متعدد ممالک شام میں تکفیری دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔