اسرائیل جولان سے عقب نیشینی کرے، او آئی سی کا مطالبہ


اسرائیل جولان سے عقب نیشینی کرے، او آئی سی کا مطالبہ

اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے سربراہی اجلاس کے اعلامیہ میں شام کے بحران کو مذاکرات کے ساتھ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے مقبوضہ جولان علاقہ سے اسرائیل کی عقب نیشینی کا مطالبہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے غیرملکی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے سربراہی اجلاس کے اعلامیہ میں شام کے بحران کو مذاکرات کے ساتھ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے مقبوضہ جولان علاقہ سے اسرائیل کی عقب نیشینی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے اعلامیے کے مطابق فلسطین مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ ہے، فلسطین سے عالمی قراردادوں کےمطابق اسرائیلی قبضہ ختم کرایاجائے، مقبوضہ بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے، آزاد،خودمختارریاست میں زندگی بسر کرنا فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے۔

تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے جولان کو اسرائیل کے حوالے کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اسے رد کردیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری