بھارتی طیاروں کیلئے پاکستان فضائی حدود کی پابندی ختم کرنے کا امکان


بھارتی طیاروں کیلئے پاکستان فضائی حدود کی پابندی ختم کرنے کا امکان

بھارت کی جانب سے فضائی حدود کے استعمال پر پابندی ختم کیے جانے کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھی فضائی حدود سے پابندی ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ایئر فورس نے جمعہ کے روز ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام فضائی روٹس پر لگائی جانے والی عارضی پابندیوں ک ختم کیا جارہاہے تاہم بھارتی فیصلے کے جواب میں پاکستانی حکام کا کہناتھا کہ ایک مرتبہ بھارت پاکستانی فلائٹس سے پابندی اٹھا لے تو پاکستان بھی ممکنہ طورپر ایسا ہی اقدام کرے گا۔

حکام کا کہناتھا کہ بھارت کی جانب سے ابھی پاکستان کو اس معاملے پر آگاہ کیاجانا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ہم نے ابھی صرف بھارت کے اس فیصلے کے بارے میں میڈیا کے ذریعے سناہے تاہم اگر بھارت ہماری ایئر لائنز سے پابندی ختم کرتاہے تو ہم بھی جواب میں ایسا ہی کریں گے ۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا آغاز 26 فروری کو اس وقت ہوا جب بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی اور بالاکوٹ کے مقام پر پے لوڈ گرا کر فرار ہو گئے تاہم ا س کے بعد اگلے روز پاکستان نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے بھارت کو شدید جواب دیا جس پر بھارتی فضائیہ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پاک فوج نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری