عمران خان کی ڈکشنری میں این آر او کا لفظ نہیں، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ میثاق معیشت پر حکوت اور اپوزیشن کا اتفاق خوش آئند ہے مگراس کا یہ مطلب نہیں کہ احتساب رک جائے گا عمران خان کی ڈکشنری میں این آر او کا لفظ نہیں۔
تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت کرپشن کے خلاف اتحاد کی ضرورت ہے نیب ہمارے لوگوں کو بھی پکڑتی ہے مگر ہم اس پہ احتجاج نہیں کرتے ۔
انہوں نے کہا کہ نیب کے معاملات سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بنائے ہماراتعلق نہیں۔
چوہدری محمد سرورنے کہا کہ اسد عمر کی بجٹ تقریر میں کوئی ایسی بات نہیں جسے اختلاف کہا جائے تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کو معاشی چیلنجز ہیں جن سے ہم نمٹیں گے 5 سال میں پنجاب میں سیاحت سے 3 ارب ڈالرحاصل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔