ایمنسٹی سکیم کے تحت اثاثے ظاہر کرنے کی سہولت کا آج آخری روز


ایمنسٹی سکیم کے تحت اثاثے ظاہر کرنے کی سہولت کا آج آخری روز

ایمنسٹی سکیم کے تحت اثاثے ظاہر کرنے کی سہولت کا آج آخری روز ہے، وزیراعظم کی ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے 60 ہزار افراد نے استفسادہ کرلیاہے

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نجی ٹی وی نے ذرائع ایف بی آرکے حوالے سے کہا کہ 60 ہزارافرادنے ایمنسٹی سکیم سے استفادہ کرلیا ہے،ن لیگ کی حکومت کے مقابلے 13 ہزارزائدافرادنے استفادہ کیا،گزشتہ سال جون تک 47 ہزارافرادایمنسٹی سکیم سے استعفادہ کیاتھا ،ذرائع ایف بی آر کاکہنا ہے کہ آن لائن پورٹل پرایک لاکھ افرادکی رجسٹریشن کی صلاحیت ہے،ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں تاحال توسیع کافیصلہ نہیں کیاگیا،ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت اثاثے ظاہر کرنے کی سہولت کا آج آخری روز ہے ،ذرائع کاکہنا ہے کہ موجودہ قانون میں ایمنسٹی سکیم میں توسیع کی گنجائش نہیں،وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سکیم میں چار روز کی توسیع کی جا رہی ہے، فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ ہو گا، ایف بی آر کے فیلڈ دفاتر رات گیارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔ شبرزیدی نے مدت میں توسیع کے دعوؤں کی تردید کر دی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری