وزیراعظم حسینہ واجد حملہ کیس میں 9 افراد کو سزائے موت، 25 کو عمر قید


وزیراعظم حسینہ واجد حملہ کیس میں 9 افراد کو سزائے موت، 25 کو عمر قید

وزیراعظم حسینہ واجد پر حملے کے الزام میں بنگلادیش کی عدالت نے اپوزیشن کے 9 افراد کو سزائے موت اور 25 کو عمرقید سنادی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بنگلا دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد پر 1992 کے ٹرین حملے کے الزام میں عدالت نے اپوزیشن کے 9 رہنماؤں کو سزائے موت اور 25 کو عمرقید کی سزا سنادی گئی ہے۔
خیال رہے 23 ستمبر 1992 کو اس وقت کی اپوزیشن لیڈر شیخ حسینہ واجد ٹرین کے ذریعے سفر کررہی تھی کہ ان پر پکشی ریلوے اسٹیشن پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں حملہ آوروں نے نا صرف براہ راست فائرنگ کی تھی بلکہ ٹرین پر دستی بم بھی پھینکے جس کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے تھے تاہم شیخ حسینہ واجد محفوظ رہی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد پر اب تک کم و بیش 20 حملے ہوچکے ہیں تاہم تمام حملوں میں وہ جان بچانے میں کامیاب رہیں۔
دوسری جانب سابقہ وزیراعظم اور حالیہ قائد حزب اختلاف خالدہ ضیا نے اپنے مذمتی بیان میں عدالت کے اس فیصلے کو رد کرتے ہوئے اسے سیاسی فیصلہ قرار دیا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری