کرکٹ ورلڈ کپ، سیمی فائنل سے آؤٹ ہونے کے بعد گرین شرٹس کی وطن واپسی کا آغاز

سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوکر پاکستانی کھلاڑی گروپوں کی شکل میں وطن واپسی کیلئے ہوٹل سے ایئر پورٹ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

تسنیم نیوز کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ سے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم وطن واپسی کیلئے ہوٹل سے روانہ ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ باؤلر محمد حسنین کراچی پہنچیں گے جبکہ شاداب خان اور عماد وسیم اسلام آباد اتریں گے۔
اسی طرح بابراعظم، امام الحق، آصف علی اور ٹیم کے دیگر ارکان لاہور پہنچیں گے۔ جبکہ وہاب ریاض، محمد عامر، شعیب ملک اور محمد حفیظ ابھی واپس نہیں جائیں گے وہ چند دن لندن میں ہی قیام کریں گے۔

پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر جوہانسبرگ چلے گئے جبکہ اظہر محمود اور منیجر طلعت علی بھی لندن رک گئے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کے 316 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ فتح کے باوجود گرین شرٹس کا ورلڈ کپ کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے 311 رنز سے فتح درکار تھی تاہم گرین شرٹس کا یہ خواب لارڈز کے تاریخی میدان میں پورا نہ ہوسکا۔
11 پوائنٹس کے باوجود ناقص رنز ریٹ کے باعث پاکستان فائنل فور میں رسائی سے محروم رہا اور بہتر رنز ریٹ کی بنیاد پر نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
دھیان رہے کہ پاکستان نے 9 میچوں میں سے 5 جیتے اور تین میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میچ ڈرا ہوا۔

دوسری جانب پاکستان کی بنگلہ دیش کے خلاف فتح اور ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ویب سائٹ ہیک کرلی گئی۔ ویب سائٹ پر ایک تصویر آویزاں کی گئی جس میں پی سی بی کو پیغام دیا گیا ہے کہ پانچ افراد پر مشتمل ایک اوسط خاندان کے لیے آپ بدعنوانی کرتے ہیں۔ اس سے آپ کو عارضی طور پر خوشی مل سکتی ہے لیکن اس سے پاکستان کی عوام کے حقوق سلب ہوتے ہیں۔
پیغام میں کہا گیا کہ آپ قیامت کے روز کیا منہ دکھائیں گے؟ ہم آپ کا تعاقب کررہے ہیں۔
ہیکرز کے پیغام میں سرفراز کی حمایت کی گئی ہے اور کہا گیا کہ انہیں ہی پاکستان کا کپتان رہنے دیا جائے اور ہم سرفراز کو پاکستان کرکٹ کی وجہ سے سپورٹ کرتے ہیں اور ہم ہماری ٹیم کے ساتھ ہیں تاہم بعدازاں ویب سائٹ بحال کرلی گئی۔
کرکٹ ورلڈ کپ، سیمی فائنل سے آئوٹ ہونے کے بعد گرین شرٹس کی وطن واپسی کا آغاز