قطر اور سعودی عرب کے کشیدہ تعلقات کی آنچ عازمین حج پر


سعودی عرب کے وزیر برائے امور حج نے انکشاف کیا ہے کہ قطری شہریوں کی حج کے لئے رجسٹریشن میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب اور قطر تنازعے کا اثرعازمین حج پر بھی پڑنے لگا ہے۔
سعودی وزیر برائے امور حج عمرہ محمد بنتن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قطری عازمین حج کے لئے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت موجود ہے لیکن قطری شہریوں کی حج کے لئے رجسٹریشن میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں۔
سعودی وزارت حج نے واضح کیا ہے کہ وزارت حج اور دیگر تمام ادارے حج کے موقع پر حجاج کرام کیے حوالے سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عمل درآمد کرینگے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے قطر پر دہشت گردوں کی معاونت اور سہولت کاری کا الزام لگا کر سفارتی تعلقات منقطع کردئیے تھے جس کے بعد سے دونوں ممالک میں تنازعہ جاری ہے اور اب بدقسمتی سے اس تنازعے کا منفی اثر قطر کے عازمین حج پر بھی پڑ رہا ہے۔