احساس پروگرام کا مقصد لاکھوں غریبوں کو پیروں پر کھڑا کرنا ہے، عمران خان


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیشنل پاورٹی گریجویشن پروگرام کی طرح احساس پروگرام کے تحت اس سال کئی اقدامات کیے جائیں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے وزیر اعظم عمران خان کے ٹویٹ پیغام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ نیشنل پاورٹی گریجویشن احساس پروگرام کا حصہ ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ نیشنل پاورٹی گریجویشن پروگرام کا افتتاح کر کے خوش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ احساس پروگرام کا حصہ ہے اور احساس پروگرام کے تحت اس سال دیگر کئی اقدامات کیے جائیں گے۔

احساس پروگرام کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد لاکھوں غریبوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔

وزیراعظم پاکستان کے مطابق ملک کے محروم طبقے کو غربت کی دلدل سے نکالنے کے لئے وسائل، مخصوص فنڈز اور تربیت فراہمی کا استعمال کیا جائے گا۔