ٹرمپ امریکا میں تعصب پیدا کر رہے ہیں


امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نے کہا ہے کہ ٹرمپ امریکا کو دوبارہ سفید فاموں کا ملک بنانا چاہتے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے امریکی صدر کے بارے میں کہا ہے کہ ٹرمپ امریکا کو دوبارہ سفید فاموں کا ملک بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مردم شماری کے فارم میں امریکا میں رہنے والوں کی قومیت اور شہریت سے متعلق سوالات بھی شامل کرنے کے ٹرمپ کے فیصلے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ امریکا کو دوبارہ سفید فاموں کا ملک بنانا چاہتے ہیں۔

پلوسی نے کہا کہ 2020ء کے مردم شماری کے فارم میں اس طرح کے سوالات کو شامل کرنے سے مردم شماری میں نسلی اور قومی اقلیتوں کو شامل نہیں کیا جائے گا اور یہ بات واقعی شرمناک ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں آئندہ سال ہونے والی مردم شماری کے فارم میں امریکا میں رہنے والوں کی قومیت اور شہریت سے متعلق سوالات بھی شامل کئے گئے ہیں جس پر ٹرمپ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔